بلدیاتی الیکشن، دوسرا مرحلہ،ٹھٹھہ کے 161 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

November 5, 2015 5:55 pm0 commentsViews: 50

306 میں سے 70 حساس،232مشقوں پر 713 امیدواروں کے درمیان مقابلہ19 نومبر کو ہوگا
یہاں پی پی ، ن لیگ، ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور آزادامیدوار میدان میں ہیں، پی پی ، ن لیگ مستحکم
ٹھٹھہ( نیوز ڈیسک) 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ٹھٹھہ کے306 پولنگ اسٹیشنوں میں  سے161 انتہائی حساس اور70 حساس قرار دے دئے گئے 232 نشستوں پر 713 امیدوار باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی 40 یوسیز ، 5 ٹائون کمیٹیز گھارو،ساکرو، گاڑھو، گھوڑا باری، مکلی، ایک ضلع کونسل ٹھٹھ اور ایک میونسپل کمیٹی کی232 نشستوں پر 713 امیدواروں کے درمیان مقابلہ 19 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ  ن ، متحدہ قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع ٹھٹھہ کی یو سی جونا پر مسلم لیگ ن کے چیئر مین اور وائس چیئر مین بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ان کے علاوہ جنرل سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے5 امیدوار اور مسلم لیگ ن کے2 امیدوار بلا مقابلہ جیت چکے ہیں۔

Tags: