ذوالفقار مرزا نے مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملا لیا

November 5, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 13

اسماعیل راہو کے ہمراہ ذوالفقار مرزا کا بدین شہر کا دورہ کارکنوں نے شاندار استقبال کیا
مرزا گروپ کے حق میں مسلم لیگ ن کے امیدوار دستبردار، سندھ حکومت نے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے، ذوالفقار مرزا
بدین( نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مرزا گروپ کے امیدوار کی حمایت اور تیاریوں کے سلسلے میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ن لیگ کے صوبائی صد ر محمد اسماعیل راہو نے بدین شہر کا رات گئے دورہ کیا۔ بدین پہنچنے پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بڑے جلوس میں شہر کا گشت کرایا گیا۔ بدین وارڈ 4 سے ن لیگ کے امیدوار احمد خان بھر گڑی  اور وارڈ8 سے امیدوار غنی انصاری مرزا گروپ کے امیدواروں غلام حسین سومرو اور اعجاز خواجہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دستبردار ہوگئے۔ اس موقع پر ذوالفقار مرزا اور   اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی نفرت اور مخالفت کو دیکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں  کی کامیابی کیلئے سرکاری مشینری کے استعمال سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے اور شکست سے بچنے کیلئے مخالفین پر خونی حملے کرکے قمیتی انسانی جانوں کو نشانہ بنایا۔

Tags: