شہر میں مزید 4 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا فیصلہ

November 5, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 21

برانچز سے متعلق دستاویزات مرتب کی جارہی ہیں، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی بریفنگ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک ایشوز کے حل اور ٹریفک نظام کو کارگر بنانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید4 ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولی  جائیں گی۔ اجلاس میں ایڈیشل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ ڈاکٹر آفتاب پٹھان و دیگر نے شرکت کی۔ خادم بھٹی نے اجلاس کو بتایا  کہ وزیر داخلہ سندھ کی منظوری  کے بعد شہر میں مزید ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کے حوالے سے عملی دستاویزات مرتب کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 4 منتخب کر دہ مقامات ٹریفک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، کرائم برانچ بلڈنگ،  پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد اور شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولی جائیں گی،۔  ورکنگ پیپرز کی باقاعدہ منظوری کے بعد منصوبے کو عملی جامع پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پریشانی کے پیش نظر کم و بیش 12 ایسے مقامات ( اعلیٰ افسران کے دفاتر )  بھی منتخب کئے جائیں گے جہاں سے شہری  با آسانی لرننگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

Tags: