منی لانڈرنگ کیس ، ایان علی کی بریت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

November 5, 2015 5:58 pm0 commentsViews: 178

عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، ایان علی ماڈلنگ کی دنیا میں پاکستان کا فخر ہے، لطیف کھوسہ
ایان علی کی ایک مسکراہٹ100 کروڑ روپے کی ہے، معمر مداح نے ماڈل کو موتیوں کا ہار پہنایا اور تصاویر بنوائیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو عدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل ( جمعے) کو سنایا جائے گا۔ ماڈل بدھ کو بھی مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ کسٹم کے وکلاء نے کہا کہ ماڈل، اس کے بھائی اور پراپرٹی ڈیلرز کے بیانات میں واضح تضاد ہے۔ لطیف کھوسہ نے جوابی دلائل میںکہا کہ ایان علی ماڈلنگ کی دنیا میں پاکستان کا فخر ہے۔ گزشتہ روز ہار اور جھمکے پیش کرنے والے بوڑھے باریش مداح شیخ مسعود احمد نے  اسے موتیوں کا نیا ہار تحفہ میں پیش کیا۔ شیخ مسعود نے کہا کہ ماڈل کی ایک مسکراہٹ 100 کروڑ روپے کی ہے اس کے چہرے پر معصومیت ہے، کیس سے بری ہوگی۔ ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں شیخ مسعود نے کہا کہ ایان علی جو کچھ مرضی سمجھے لیکن میں اسے اپنی دوست سمجھتا ہوں۔

Tags: