پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میںداخل

November 5, 2015 6:00 pm0 commentsViews: 25

انگلش بیٹنگ کی بنیادیں ہلنے لگیں، فتح پاکستان سے 8وکٹوں کی دوری پر رہ گئی
انگلینڈ ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے238 رنزدرکار، شعیب ملک نے 2کھلاڑی آئوٹ کیے
شارجہ ( اسپورٹس ڈیسک) شارجہ ٹیسٹ کے فیصلہ کن موڑ پر انگلش بیٹنگ کی بنیادں ہلنے لگیں فتح پاکستان سے8 وکٹ کی دوری پر رہ گئی انگلینڈ کو سیریز برابر کرنے کیلئے مزید238 رنز درکار ہیں۔ باقی بچنے والی8 وکٹوں میں سے بین اسٹوکس کے صرف ایک کندے کی خدمات میسر ہونگی، چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے سے پہلے شعیب ملک نے معین علی اور ای ین بیل کو پویلین واپس بھیج دیا۔ کپتان الیسٹر کک 17  اور جوئے روٹ 6 رنز پر امیدوں کا دیا روشن رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ قبل ازیں گرین کیپس نے دوسری باری میں355 رنز پر حریف کو جیت کیلئے284 رنز کا ہدف دیا۔ حفیظ نے151 رنز بنائے۔ موقع پانے والے اسد شفیق کی اننگز کا 46 رنز پر ہی اختتام ہوگیا۔ مصباح نے38 رنز اسکور کئے براڈ نے3 اور اینڈرسن نے2وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فتح کیلئے درکار 284 رنز کے تعاقب میں46 پر 2 اہم وکٹیں گنوادیں ہیں۔

Tags: