رئیل اسٹیٹ کے200 نمائندوں کا ڈی ایچ اے سٹی کا دورہ

November 5, 2015 6:01 pm0 commentsViews: 17

بریگیڈیئر (ر) محمد رفیق نے سائٹ پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کی، ڈیفکلریا وفد کا منصوبے پر اظہار اطمینان
کراچی( پ ر) ڈیفنس اینڈ کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دو سو نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے سپر ہائی وے پہ بننے والے ڈی ایچ اے سٹی کراچی ( ڈی سی کے) کے منصوبے کے مختلف سیکٹرز میں تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کرنے کیلئے DCK کے سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں مصروف دن گزارا۔ ڈی ایچ اے سٹی کرچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر  بریگیڈیئر ( ر) محمد رفیق نے وفد کو ڈی سی کے کی منصوبہ بندی، ترقیاتی حکمت عملی اور سائٹ پہ جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ کو انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے سٹی میں سیکٹر ڈیولپمنٹ  بشمول معاشرتی ضروریات کے حامل پروجیکٹ مثلاً اسکول ڈسپنسری، مارکیٹ  اور مسجد وغیرہ کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں اور ساتھ ساتھ بنیادی انسانی ضروریات مثلاً پانی، بجلی گیس وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ علاقے کو تعمیرات کیلئے اگلے سال کھول دیا جائے۔ اور ڈی ایچ اے سٹی میںآباد کاری کا عمل شروع ہوجائے۔ بریگیڈئر ( ر) رفیق نےDCK میں فارم ہائوسز کی جمعہ 6 نومبر2015ء کو ہونے والی قرعہ اندازی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ بعد میں ڈیفکلریا کے وفد نے سائٹ کا دورہ کیا اورDCK کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار تعمیر اور منصوبے کی فعال حکمت عملی کو متاثر کن اور غیر معمولی قرار دیا۔ وفد کو خصوصی طور پہ سیکٹر 1 میں خوبصورت قدرتی ماحول میں تعمیر ہونے والے فارم ہائوسز کی سائٹ  پہ جاری کام دکھائے گئے جسے وفد کے ارکان نے بے حد سراہا۔