بلدیاتی مہم میں امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، صدیق راٹھور

November 5, 2015 6:02 pm0 commentsViews: 27

پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں، نائب صدر جے یو پی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر فوجی دستے تعینات کئے جائیں یہ بات جمعیت علماء پاکستان کے نائب صدر محمد صدیق راٹھور نے کہی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن مہم کے دوران خوف کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر حکمت عملی کو اپنانا ہوگا تا کہ بلدیاتی امیدوار پر امن ماحول میں اپنا پیغام بلا خوف و خطر شہریوں تک پہنچا سکیں کورنگی میںجے یو پی کے دو بلدیاتی امیدواروں کو ڈرا دھمکا کر کاغذات نامزدگی  واپس لینے کے مذموم عمل کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروںسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ  کرتے ہیں انہوں نے یہ بات بدھ کو رضا لائبریری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مفتی محمد غوث صابری، عبدالمجید اسماعیل نورانی، مستقیم نورانی، و دیگر نے خطاب کیا۔ الیکشن کمیشن اور حکومت کراچی اور حیدر آباد میں پر امن اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں پولنگ اسٹیشنوں اور پولنگ کے اندر فوج اور رینجرز تعینات کئے جائیں۔