سائن بورڈز نہ ہٹانے کیلئے بھی رشوت کی طلبی

November 5, 2015 6:05 pm0 commentsViews: 21

قانونی سائن بورڈز ہٹائے جا رہے ہیں،سندھ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزر ایسوسی ایشن
کراچی(سٹی رپورٹر)سندھ آئوٹ ڈور ایڈور ٹائونزنگ ایسوسی ایشن نے غیر قانونی سائن بورڈ ز کے خلاف جاری آپریشن کو مشکوک اور کے ایم سی لوکل ٹیکس اسٹاف کا پیسے کمانے کا ذریعہ قرار دے دیا غلط اور غیر قانونی بورڈ ریمو کرنے کی مہم کی آڑ میں قانونی بورڈز بھی بغیر کسی نوٹس کے ریمو کئے جارہے ہیں ۔متاثرہ ایڈور ٹائزرز کی شکایت پر بلائی گئی میٹنگ میں متاثرہ ایڈور ٹائزرز نے بتایا ہمارے لیگل بورڈز کاٹے جارہے ہیں اور بورڈز چوڑا کرنے کے لئے سائز کے حساب سے پیسے مانگے جارہے ہیںپہلے خود ہی پر میشن دیتے ہیں اور پھر بغیر کسی وجہ بتائے راتوں رات بورڈز ریمو کئے جاتے ہیں اور کچھ بورڈز غائب کر دئے جاتے ہیں ڈیپارٹمنٹ کے نوازے گئے خود ساختہ ایڈورٹائزر کے الیگل سائن بورڈ ابھی بھی کافی تعداد میں موجود ہیں۔سوا کے جرنل سیکٹری سجاد حیدر نے بتایا جب سے لیگل بورڈز کا ریموول شروع ہوا ہے ہم نے کئی بار ڈیپارٹمنٹ سے کہا ہے جو بورڈز غلط ہے آپ پوائنٹ آئوٹ کریں ہم خود ٹھیک کر لینگے اور لیگل اور ٹھیک بورڈ کو نہ چھیڑا جائے لیکن ڈیپارٹمنٹ لیگل سائن بورڈز جو ڈیپارٹمنٹ سے پروپر پرمیشن لے کر لگائے گئے ہیںاور تین سال کے آکشن کے ذریعے لئے گئے بورڈز جسکے ایگریمنٹ اور چالان ایڈور ٹائزرزکے پاس موجود ہیں ریمو کئے جارہے ہیں۔

Tags: