ناظم آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سٹرکوں پر احتجاج

November 5, 2015 6:05 pm0 commentsViews: 20

مظاہرین نے سٹرکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلائے، بدترین ٹریفک جام ہو گیا
احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پر امن منتشتر کر دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوںپر نکل آئے‘ مشتعل افراد کا مین سڑک پر جلائو گھیرائو کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا‘ بدھ کو ناظم آباد کے علاقے اورنگ آباد میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چھوٹا میدان پر جمع ہوگئے اور مظاہرہ شروع کردیا‘ مشتعل افراد نے سڑک رپ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ ٹائر بھی نذرآتش کئے جس کی وجہ سے اورنگ آباد سمیت اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا‘ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ بجلی کئی کئی گھنٹے معطل رکھنے کے باوجود ہزاروں روپے کے بوگس بل بھیج دیتی ہے۔ جو متوسط طبقہ ادا کرنے سے قاصر ہے اور شکایت کی شنوائی کے بجائے بل بھرنے کی ہدایت اور عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے‘ دوسری جانب احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کرکے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

Tags: