نیو چالی پر شیراز کوچ کے مسافروں کو لوٹ لیا گیا

November 5, 2015 6:07 pm0 commentsViews: 68

دن دہاڑے3 ڈاکو کوچ میں سوار ہوئے اور اسلحے کے زور پر مسافر سے قیمتی سامان چھین لیا
مخصوص گروپ نیو چالی روڈ پر بسوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتا ہے، مسافر، پولیس خاموش تماشائی بن گئی
کراچی(کرائم رپورٹر )میٹھادر میں بسوں میں لوٹ مار کرنے والا گروہ سرگرم ،ملزمان نے مسافر بس میںمسافرو ں سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے ۔تفصیلات کے مطابق میٹھادر کے علاقے نیوچالی پر تین سے زائد مسلح  افراد شیراز کوچ میں داخل ہوئے اور کوچ کے دونوں دروازوں پر کارندے کھڑے ہوگئے ،دو ملزمان نے اسلحہ کے ذورپر بس میں موجود پندرہ سے زائد افراد سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ،متاثرہ افراد نے تھانے جاکر واردات کے بارے میں پولیس کو بتایاتو پولیس نے اپنی روایتی انداز میں درخواست لیکر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی،مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مخصو ص گروپ ہے جو نیوچالی روڈ پر بسوں میں گھس کر لوٹ مار کی واردتیں کرتا ہے ،پولیس نے رابطہ کرنے پر واقعہ سے لاعملی ظاہر کردی ۔

Tags: