حکومت آئی ایم ایف مذاکرات ناکام 50 کروڑ ڈالرکی قسط خطرے میں پڑ گئی

November 5, 2015 6:08 pm0 commentsViews: 26

دبئی میں 10 ویں قسط کیلئے ہونے والے 9 ویں اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوگئے‘ وزیر خزانہ ٹیم کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے
مذاکرات کا اگلا اور افتتاحی دور پاکستان میں ہوگا جس میں ٹیم کو اعلیٰ سیاسی قیادت کی جانب سے یقین دہانیاں اور طے شدہ اہداف سے استثنیٰ کیلئے رضا مند کیا جائیگا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان50 کروڑ ڈالر کی10 ویں قسط کیلئے دبئی میں ہونیوالے9ویں اقتصادی جائزہ کے مذاکرات ناکام ہوگئے‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے اور مذاکرات کا اگلا اور اختتامی دور پاکستان میں ہوگا‘ آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم کو پاکستان کو اعلیٰ سیاسی قیادت کی جانب سے یقین دہانیاں کرائی جائیں گی اور تحفظات دور کرنے اور طے شدہ اہداف سے استثنیٰ دینے پر رضا مند کیا جائیگا‘ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ 9ویں اقتصادی جائزہ پر مذاکرات بدھ کو مکمل ہونا تھے اور پاکستانی ٹیم نے شام کو واپس پاکستان پہنچنا تھا لیکن ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول میں ناکامی اور توانائی کے شعبے میں طے اہداف کے عدم حصول کے باعث مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے‘ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان میں مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو آئندہ ملنے والی50کروڑ ڈالر کی قسط خطرے میں پڑ جائیگی۔

Tags: