حساس اداروں کی ریلوے پولیس اور افسران کیخلاف تحقیقات

November 5, 2015 6:10 pm0 commentsViews: 25

محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے
چھان بین کا آغاز کراچی کینٹ اسٹیشن سے ہوگا، افسران جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) اداروں کی جانب سے محکمہ ریلوے اور ریلوے پولیس میں کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف مزید تیزی کردی گئی‘ محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے‘ ان کرپٹ افسران کے اثاثوں کے بارے میں بھی چھان بین کی جائیگی‘ ریلوے پولیس میں کرپٹ افسران کے خلاف بہت جلد کریک ڈائون شروع کیا جائیگا اور کرپٹ پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ حساس اداروں کی جانب سے محکمہ ریلوے اور ریلوے پولیس میں کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے‘ باخبر ذرائع نے بتایاکہ محکمہ ریلوے کے گریڈ7 سے21 گریڈ تک کے افسران کے نام شامل ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہے‘ جبکہ ریلوے پولیس میں پولیس اہلکار سے لے کر ڈی ایس پی رینک تک کے افسران کیخلاف چھان بین شروع کردی ہے‘ حساس اداروں نے چھان بین کا آغاز کراچی کینٹ اسٹیشن شروع سے کیا ہے اور پھر کراچی سٹی اسٹیشن‘ ڈرگ روڈ اسٹیشن اور بعد ازاں لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جائیگی۔