شیوسینا کی دھمکیاں شاہ رخ کو پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی دعوت

November 5, 2015 6:10 pm0 commentsViews: 38

کنگ خان کو اپنی فلموں میں کام کرنے کا موقع دینے کو تیار ہیں‘ سید نور
شاہ رخ بھارت چھوڑ کر پاکستان میں رہائش اختیار کریں‘ حافظ سعید
اسلام آباد( یو پی پی) بھارتی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا دل پارٹی اور شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث پاکستانی فلمسازوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان فلموں میں اداکاری کرنے کی دعوت دیدی‘ فلمساز سیدنور نے کہا کہ شاہ رخ خان کے آبائو اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے اگر بھارت میں شاہ رخ خان کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہم بحیثیت مسلمان شاہ رخ خان کو پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ دریں اثناء جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں آکر رہائش اختیار کریں‘ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سمانا ہے‘ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید نے اپنی پیشکش کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے حافظ سعید کے اس ٹوئٹ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

Tags: