اداکارہ تبو 44 سال کی ہوگئیں

November 5, 2015 6:10 pm0 commentsViews: 34

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی فلم نگری کی وراسٹائل اداکارہ تبو44 سال کی ہوگئیں‘ اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی4نومبر 1971میں بھارتی شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں‘1983 ء میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ممبئی منتقل ہوگئیں اور صرف15 سال کی عمر میں اپنی بڑی بہن فرح ناز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم ہم نوجوان میں مختصر کردار کے ساتھ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا‘ شبانہ اعظمیٰ کی بھتیجی اداکارہ تبو نے بونی کپور کی فلم پریم میں سنجے کپور کے ساتھ پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگیں‘ اور اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی فلم انڈسٹری پر چھا گئیں‘ اجے دیوگن کے ساتھ فلم وجے پتھ میں بے مثال اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ کی حق دار ٹھہریں۔

Tags: