اب زمانہ بدل چکا ہے عمر چھپانے کی ضرورت نہیں ودیا بالن

November 5, 2015 6:14 pm0 commentsViews: 27

اصل عمر سامنے ہو تو اس کے مطابق اچھے کردار مل جاتے ہیں
کبھی اپنی عمر کے بارے میں احساس کمتری کا شکار نہیں رہی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ اب وہ دور آگیا ہے کہ کسی اداکارہ کو اپنی اصل عمر چھپانے یا اس بارے میں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے‘ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی‘ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اب زمانہ بدل چکا ہے‘ اس لئے کسی ہیروئن پر اب بڑا رول حاصل کرنے کیلئے عمر چھپانے کا دبائو نہیں ہے بلکہ اب اگر اصل عمر سامنے ہو تو آپ کو اس کے مطابق اچھے کردار مل جاتے ہیں‘ تبو کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کبھی اپنی عمر کے بارے احساس کمتری نہیں رہا اور انہیں اب اس بات پر فخر ہے کہ وہ 36 سال کی ہیں‘ زندگی جوں جوں آگے بڑھتی ہے اسی طرح اس کا جوش بڑھتا ہے‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کردار کا انتخاب کرنے کیلئے کوئی مخصوص فارمولا استعمال نہیں کرتیں بلکہ جس پر دل ہاں کہہ دے وہ بھی اس کیلئے ہاں کردیتی ہیں۔

Tags: