کنگنارناوت 85 سالہ بوڑھی خاتون کا کردار ادا کریں گی

November 5, 2015 6:11 pm0 commentsViews: 21

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلمساز شیکھر کپور کی فلم میں ادھیڑ عمر عورت کا کردار ادا کریں گی‘ کنگنا نے اپنی ایک حالیہ بات چیت میں کہاہے کہ انہیں شیکھر کی طرف سے85 سالہ بوڑھی عورت کے کردار کی پیشکش ہوئی ہے جس پر ان کے ساتھ بات شروع ہے‘28 سالہ کنگنا نے کہا کہ ان کیلئے یہ ایک چیلنجنگ کردار ہوگا‘ اداکارہ نے وضاحت دی کہ وہ شیکھر پور کی فلم ’’ پانی ‘‘ میں یہ کردار ادا نہیں کررہیں بلکہ یہ کردار ان کی اگلی فلم کیلئے ہوگا۔ کنگنا نے کہا کہ فلموں میں ادھیڑ عمر کے کردار ادا کرنے کے بارے میں ان کا نظریہ فلم ’’ امور‘‘ دیکھنے کے بعد بدل گیا تھا۔

Tags: