ہر ہفتے کرنسی نوٹ چھاپنے کے باعث مہنگائی میں ہو شربا اضافہ

November 5, 2015 6:15 pm0 commentsViews: 24

ملکی تاریخ میں پہلی بار زیر گردش نوٹوں کا حجم31 کھرب2 ارب14کروڑ روپے تک پہنچ گیا
لاہور( نیوز ڈیسک) حکومت نے بینکوں سے قرضے لینے کا ریکارڈ تو بنایا ہی تھا‘ نوٹ چھاپنے کے بھی اگلے پچھلے سب ریکارڈ توڑ دیئے ہیں‘ ہر ہفتے اوسطاً23 ارب 48 کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے جارہے ہیں‘ نوٹوں کی بھر مار نے مہنگائی کی نئی لہر پیدا کی ہے‘ رواں مالی سال کے پہلے16 ہفتوں کے دوران حکومت نے تقریباً376 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے ہیں جس کے بعد ملک میں زیر گردش نوٹوں کا مجموعی حجم ملکی تاریخ میں پہلی بار 31 کھرب 2 ارب14کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا‘ اندھا دھند نوٹ چھاپنے سے بنیادی ضرورت کی اشیاء میں ہوشربا اضافے دیکھنے میں آرہا ہے۔

Tags: