کھارادر سے بھتہ خور گرفتار،50 ہزار روپے برآمد

November 6, 2015 1:18 pm0 commentsViews: 24

رینجرز نے نارتھ ناظم آباد سے متحدہ کے یونٹ انچارج سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا
سہراب گوٹھ سے ملزم گرفتار، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کورنگی سے دو ملزمان پکڑے گئے
پریڈی پولیس نے جہانگیر پارک کے قریب سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، دو ساتھی فرار ہوگئے
کراچی( کرائم رپورٹر)ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے انٹیلی جنس اطلاع پر نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 174 کے انچارج ہارون عرف کالا سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی نارتھ ناظم آباد کے بلاک K میں کی گئی تھی،تاہم علاقہ پولیس نے مذکورہ کارروائی سے لاعلمی ظاہر کی جبکہ ترجمان رینجرز سوتے رہے فون اٹینڈ نہیں کیا۔کھارادر پولیس نے رام بھارتی اسٹریٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور جنیدکو گرفتارکرکے اسلحہ اور بھتے کی رقم 50 ہزار روپے برآمد کرلیے۔سہراب گوٹھ پولیس نے سپرہائی وے ملک آغا ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم دائود کو گرفتار کرکے اسلحہ اور درخشاں کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔کورنگی پولیس نے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان رفیق اور عبدالبنی کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم ممتاز علی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ لانڈھی پولیس نے ملزم اخترکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پیر آباد پولیس نے بنارس ندی کے قریب مقابلے کے بعد دو ملزمان فضل اور آصف کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔جبکہ پریڈی پولیس نے جہانگیر پار ک کے قریب مقابلے کے بعد زخمی ملزم ساجد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم کے دو ساتھی اختر اور دانش فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کورنگی صنعتی ایریا میں اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوا تھا جسے پریڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے ،ملزم کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13-Bگیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب مقابلے کے بعد دو ملزمان شہزاد عرف شیزی اور عبدالقیوم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزموں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Tags: