پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، امریکی تھنک ٹینکس

November 6, 2015 1:21 pm0 commentsViews: 31

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی تھنک ٹینکس کے ایک گروپ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خطرات موجود ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہے ہیں‘ امریکی انٹیلی جنس کے تجزیاتی گروپ اور تھنک ٹینک کے اسٹریٹ فار نے ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایٹمی جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں‘ موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے‘ ایک اور تھنک ٹینک کے مائیکل کرپن نے کہا کہ پاکستان روایتی ہتھیاروں کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کو اپنی عسکری صلاحیت کے طور پر استعمال کررہا ہے‘ پاکستان کا ان ہتھیاروں پر انحصار برصغیر میں خطرناک ایٹمی جنگ کے خدشے کو بڑھا دیتاہے۔

Tags: