عمران اور ریحام کی طلاق کا پس منظر!

November 6, 2015 1:21 pm0 commentsViews: 22

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے بیٹے نے اہم کردار ادا کیا ہے
وہ اب بھی لندن میں ریحام کے معاملات کی نگرانی کررہا ہے
تحریک انصاف کو کائونٹر کرنے کیلئے برطانوی ایجنسی کا سہارا لیا گیا
ریحام خان طویل عرصے سے حکومتی حلقوں سے قربت رکھتی ہیں
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور ریحام کی طلاق کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ با خبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بچانے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت گرانے کیلئے غیر ملکی خفیہ ادارے کے ایک پاکستانی کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے صاحبزادے نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اہم سیاسی شخصیت معاملات کی سرپرستی کر رہے ہیں جبکہ لندن میں دو اہم ادارے بھی اس خفیہ آپریشن میں پیش پیش ہیں۔ بتایا گیا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کی جانب سے1999 میںحکومت کا تختہ الٹا گیا اور فیملی کے تمام ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا تب اہم سیاسی شخصیت کے صاحبزادے نے اس موقع پر عالمی سطح پر بڑا کام کیا اور اہم بیرونی حکومتوں سے تعلقات قائم کر لئے بلکہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے بھی ان کا گہرا تعلق بن گیا، اہم سیاسی شخصیت کے صاحبزادے نے اب مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئے ابھرتے ہوئے خطرے کو تحریک انصاف کو کائونٹر کرنے کے لئے برطانوی خفیہ ایجنسی کا سہارا لیا جن میں غیر ملکی نشریاتی ادارے کی ریحام خان کو اس مقصد کیلئے منتخب کیا۔ ریحام خان جو ن لیگ کی قیادت اور سیاسی فیملی سے قربت رکھتی ہیں جس نے مریم نواز شریف کا بھی انٹر ویو کیا اس دوران مریم کی بڑی تعریفیں کی تھیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریحام خان طویل عرصہ سے حکومتی حلقوں سے قربت رکھتی تھیں۔

عمران اور ریحام کے درمیان طلاق، ارکان پارلیمنٹ کے درمیان گپ شپ اور چھیڑ چھاڑ
خورشید شاہ اور عارف علوی کے درمیان دلچسپ مکالمے، ارکان پارلیمنٹ کے قہقے گونجتے رہے
اسلام آباد( یو پی پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی طلاق ارکان پارلیمنٹ کے درمیان گپ شپ اور چھڑ چھاڑ کی وجہ بن گئی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کے درمیان دیگر اراکین پارلیمنٹ کی موجودگی میں دلچسپ مکالمے بازی ہوئی۔ سید خورشید شاہ نے جب ڈاکٹر عارف علوی سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا ابھی طلاق نہیں ہوئی۔ عمران خان نے ریحام خان کو ایک طلاق دی ہے اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ ریحام خان تو جہانگیر ترین کے لودھراں کے حلقے میں ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ کی انتخابی مہم چلانے آر ہی تھیں۔ عارف علوی نے خورشید شاہ پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جی آپ کی اور ایم کیو ایم کی حلالے کے بغیر اب تک کتنی شادیاں اور طلاقیں ہو چکی ہیں اس مکالمے پر ارکان پارلیمنٹ کے قہقہے گونجتے رہے۔

شادیاں ٹوٹنے کے
زیادہ ذمے دار مرد
ہوتے ہیں، اعتزاز احسن
لاہور(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آصف علی زرداری خرابی صحت کی وجہ سے بیرون ملک قیام پذیر ہیں، عمران خان دوست ہے انہیں نجی زندگی میں تکلیف ہو تو دکھ ہوتا ہے۔ شادیاں ٹوٹنے کے زیادہ ذمہ دار مرد ہوتے ہیں۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔ اس بات کو تو مخالفین بھی مانتے ہیں۔

 

Tags: