کراچی سے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے منصوبہ تیار

November 6, 2015 1:25 pm0 commentsViews: 20

بیرون ملک فرار ہو جانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے مدد لی جائے گی
کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو مزید کامیاب بنانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک فرار ہونے والے دہشت گردوں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت پالیسی مرتب کرلی ہے۔ آپریشنل حکمت عملی کے تحت ملک کے کئی اضلاع میں ممکنہ طور پر روپوش دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے صوبائی حکومتوں جبکہ بیرون ملک فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔ اس حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری وزیراعظم کراچی آپریشن سے متعلق جائزہ اجلاس میں دیں گے۔ مذکورہ اجلاس جلد کراچی یا اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پالیسی کے تحت سیکورٹی ادارے اب کراچی میں مفرور دہشت گردوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کریں گے۔ اس حوالے سے وفاق کی ہدایت پر سیکورٹی ادارے مطلوب اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرستیں مرتب کررہے ہیں۔

Tags: