آر بی او ڈی اسکینڈل90 کروڑ کے گھپلے،4 افسران گرفتار

November 6, 2015 1:27 pm0 commentsViews: 59

گرفتار افسران میں سابق ڈی سی او جامشورو، اینٹی کرپشن کے برطرف افسراور لینڈ رکیوزیشن افسر شامل ہیں
کراچی(نیوزڈیسک)14 ارب روپے سے تقریباً40 ارب روپے تک پہنچ جانے والے ’’آر بی او ڈی‘‘ کے منصوبے میں صرف زمین کے معاوضے کی ادائیگی کی مد میں تقریباً90 کروڑ روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے پہلے مرحلے میں 10 کروڑ سے زائد کے گھپلوں میں سابق ڈی سی او جامشورو اور موجود ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بحالی سہیل ادیب بچانی، اینٹی کرپشن کے برطرف سرکل افسر نیاز حسین چاچڑ، لینڈ اکیوزیشن افسر قاضی مشتاق کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسکینڈل میں ایک موجودہ ایم این اے، ایک موجودہ ایم پی اے، ایک سابق ایم پی اے، ایک قوم پرست رہنما سمیت اہم سیاسی و سرکاری شخصیات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نیب نے گزشتہ برس صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ سندھ فیسٹیول میں ہونے والے اخراجات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردیں۔

Tags: