قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے ایاز صادق اور شفقت محمود آمنے سامنے

November 6, 2015 1:27 pm0 commentsViews: 15

اسپیکر کا الیکشن9 نومبر کو ہوگا، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(اے این این)قومی اسمبلی کے اسپیکر کا 9 نومبر کو متوقع، ن لیگ نے سردار ایاز صادق، تحریک انصاف نے شفقت محمود کو امیدوار نامزد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سردار ایاز صادق اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے دیگر ارکان آج حلف اٹھائیں گے، جبکہ 6 نومبر کو ہی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے سردار ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر نامزد کردیا ہے۔ ادھر تحریک انصاف نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور اس کے امیدوار شفقت محمود ہوں گے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انتخابات کے اگلے مراحل میں بہتری کا امکان پیدا ہونا چاہیے۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے تشویش میں اضافہ ہوا۔ تاہم لاہور کی بہت سی یونین کونسلز میں ہم نے اچھا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب لڑے گی اور شفقت محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔

Tags: