آرمی چیف کی عمرہ ادائیگی روضہ رسولﷺ پر حاضری

November 6, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 38

مدینہ( آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمر کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔ جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد عمرہ ادا کیا اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورہ مکمل کرکے صبح مدینہ منورہ سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

Tags: