منظور قادر کا کا اور رشتہ داروں کے اثاثوں کی تحقیقات

November 6, 2015 1:36 pm0 commentsViews: 26

نیب سندھ نے محکمہ ریونیو اور ایکسائز سے زمینوں، جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
کراچی( نیوز ڈیسک) نیب سندھ نے سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمے ایکسائز اور ریونیو سمیت دیگر اداروں سے ان کے اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق نیب نے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کو خط لکھا ہے جس میں منظور قادر کاکا اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر موجود گاڑیوں کی تفصیلات سمیت دیگر ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نیب کی ہدایت پر ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ ریونیو سے بھی منظور قادر کاکا اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی زمینوں، گھروں، اور دیگر جائیداد سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ہے۔ نیب کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر منظور قادر کاکا اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر موجود جائیداد کی تفصیل ایک ہفتے کے اندر بھیجنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ منظور قادر کاکا پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے قریب ترین سمجھے جاتے تھے ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

Tags: