آنکھوں پر پٹیاں باند کر 103گھنٹے تک گیم کھیلنے کا ریکارڈ

November 6, 2015 1:30 pm0 commentsViews: 455

لندن( یو پی پی ) ویڈیو گیم کے ایک جنونی کھلاڑی نے آنکھوں پر پٹیاں باند کر103 گھنٹے تک ایک اسٹریٹجی گیم کھیلا اور اس کے تمام مراحل عبور کرکے گیم مکمل کرکے انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ڈریوویسلر نامی گیمر نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر100 گھنٹے سے زائد تک لیجنڈ آف زیلڈا، اوکرینا آف ٹائم کا گیم ختم کیا جس پر اس گیم کو ہزاروں شوقین گیمرز نے انہیں دیکھا اور سراہا۔ ویسلر عملی زندگی میں دوڑنے کے شوقین ہیں۔ اس کے علاوہ سول انجینئر بھی ہیں۔ اس مشکل راہ کو عبور کرنے کیلئے انہوں نے ہفتے میں کئی گھنٹوں تک آنکھیں بند کرکے گیم کھیلا اور گیم کے تمام مراحل پر عبور حاصل کیا۔

Tags: