ترجمان ٹریفک پولیس نے 30لاکھ بھتہ اکٹھا کرنے کی تردید کردی

November 6, 2015 1:32 pm0 commentsViews: 22

کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کے ترجمان نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ ڈرائیونگ لائسنس کے خلاف مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے پہلے دن 30لاکھ بھتہ اکھٹا کیا اس خبر کی سختی سے تردید کی ۔ٹریفک پولیس کراچی نے سڑکوں پر معصوم شہریوں کیلئے خطرہ بننے والے ان65فیصد ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جو بغیر ڈرائیونگ لائسنس سڑکوں پر دندنا رہے ہیں ،اور معصول شہریوں کی جان ومال کیلئے خطرے کے دفتر میں قائم شکایت سینٹر پر کریں ،مزید یہ کہ ٹریفک پولیس کے خلاف مبینہ 30لاکھ روپے بھتہ اکٹھا کرنے کے الزامات کے کوئی شواہد ہیں تو وہ بھی دفتر ہذا میں پیش کئے جاسکتے ہیں ،عوام خصوصا میڈیا سے منسلک حضرات سے گزارش کی جاتی ہے آئیں ہم سب مل کر شہر کراچی کی سڑکوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ بنانے اور ٹریفک قوانین پر عملداری کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ٹریفک قوانین کی خلاف
ورزی پر5284 چالان
کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ ہزاردوسوچوراسی چالان کیئے ہیں ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈرائیور ز کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز کے 257چلان کئے جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے5027افراد کے چالان کئے گئے ،ٹریفک پولیس نے رواں برس 1جون سے31اکتوبر کے دوران بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4068افراد کے چالان کئے ۔

شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار اب ڈرائیونگ لائسنس طلب نہیں کرسکیں گے
اگر کوئی اہلکار ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر رشوت لیتے ہوئے پایا گیا تو برطرف کردیا جائے گا‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے خطرہ بننے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم چلائی‘ ترجمان‘ رشوت وصولی کی تردید
کراچی( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کرنے پر پابندی عائد کردی اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاری کی دھمکی دیکر رشوت وصولی میں ملوث اہلکارو افسران کو ملازمت سے برخواست کرنے کی ہدایت کی ہے ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی نے ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں چلا نیوالے افراد سے نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں اور نہ ہی گرفتاری کی دھمکی دی جھائے۔ اگر کوئی اہلکار لائسنس نہ ہونے پر ڈرا دھمکا کر رشوت میں ملوث پایا گیا تو نشاندہی ہونے پر کرپشن میں ملوث اہلکار و افسر کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے پہلے دن 30 لاکھ بھتہ اکٹھا کیا کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر معصوم شہریوں کیلئے خطرہ بننے والے ان 65 فیصد ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جو بغیر ڈرائیونگ لائسنس سڑکوں پر دندناتے رہے ہیں اور شہریوں کی جان و مال کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں شہری بھتے کی شکایات ٹریفک پولیس کے کمپلین سینٹر میں درج کرائیں۔

ٹریفک پولیس کی پھرتیاں 5 ہزار سے زائد چالان کر ڈالے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5 ہزار284 چالان کئے ہیں۔ جمعرات کو ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیوروں کے257 چالان کئے۔

Tags: