ہیپاٹائٹس کیمپ سے واپسی پر ڈاکٹر سمیت پوری ٹیم لٹ گئی

November 6, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 24

فلٹرپلانٹ پپری کے قریب مسلح افراد نے گاڑی رو ک کر لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے
ہیپاٹائٹس پروگرام کے عملے اور کارکنوں کا گلشن حدید میں احتجاج، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہیپا ٹائٹس کیمپ کے بعد واپسی پر مسلح افراد نے ڈاکٹر سمیت پوری ٹیم کو لوٹ لیا۔ درسنہ چھنہ میں کیمپ ختم کرکے فلٹر پلانٹ پپری کے قریب مسلح افراد نے گاڑی روک کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ چابی نہ لگنے کے باعث کار چھننے سے بچ گئی۔ واقعے کے رد عمل میں ہیپا ٹائٹس پروگرام کے عملے و کارکنان نے گلشن حدید میں احتجاج کیا۔ اسٹیل ٹائون پولیس نے تھانے کی حدود کا بہانا بنا کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ مریضوں میں چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں اور عملے پر مشتمل ٹیم واپس فلٹر پلانٹ پپری کے راستے گلشن حدید کار میں سوار آرہے تھے کہ فلٹر پلانٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے انہیں روک کر گاڑی چھیننے کی کوشش کی لیکن چابی نہ لگنے کے باعث چوری نہ کر سکے اور گاڑی میں موجود ڈاکٹر سرور، خالد حسین میمن، آفتاب احمد، حسین علی اور ڈرائیور کو یر غمال بنا کر25 ہزار سے زائد نقد اور موبائل فون چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے عملے نے بتایا کہ جب وہ اسٹیل ٹائون تھانے مقدمہ درج کرانے کیلئے پہنچے تو پولیس نے میمن گوٹھ تھانے کی حدود کہہ کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرد یا۔

Tags: