کترینہ میرے کسی کام نہیں تھی سلمان خان نے سابقہ محبوبہ کا کھلے عام مذاق اڑانا شروع کردیا

November 6, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 17

کامیڈی شو نے سلمان سے کترینہ کے بارے میں کہا تو غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ہیں
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ کترینہ کیف میرے کسی کام کی نہیں تھی۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور ان کی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقوں کی فہرست بھی طویل ہے جس میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن ، کترینہ کیف ، جیکولین فرنینڈس شامل ہیں جب کہ دبنگ خان اپنے معاشقوں کے حوالے سے کم ہی لب کشائی کرتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کا سرعام مذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں مشہور رئیلٹی شو ’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ میں شرکت کی اور وہاں کترینہ کیف کے بارے میں بہت سے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے۔

Tags: