درازہ شریف کے قاتلوں کے نشان زرداری کی طرف جارہے ہیں، ذوالفقار مرزا

November 6, 2015 1:44 pm0 commentsViews: 16

زرداری نے کہا تھا کہ مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا کیونکہ میں نے سب کو خرید لیا ہے
بلدیاتی انتخابات میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، فوج کو تعینات کیاجائے، بدین میں احتجاجی دھرنے سے خطاب
بدین( نیوز ڈیسک) بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے نشانات کی طرح سانحہ درازہ شریف واقعے میں ملوث قاتلوں کے نشان بھی آصف زرداری کے طرف جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سانحہ درازہ شریف اور بلدیات انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بدین کے ڈی سی چوک پر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کیا۔ 6 گھنٹے جاری رہنے والے دھرنے کے باعث بدین کراچی، حیدر آباد اور بدین سے تھر پار کر جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہوگئے۔ ضلع بدین کے مختلف شہرون سے مرزا کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی دھرنے میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو کے چھوٹے بھائی محمد اسلم راہو، مسلم لیگ ف کی مقامی قیادت نے شرکت کی۔ ذوالفقار مرزا کہا کہ آصف زرداری اکثر یہ مجھ سے کہتے تھے کہ مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا اور جب میں پوچھتا ہوں کہ کیوں ہاتھ نہیں لگا سکتے ؟ تو وہ مجھ سے کہتے تھے کہ میں نے سب کو خرید لیا ہے۔ زرداری ن دبئی کے بیشتر شیخ جو سندھ میں شکار کیلئے آتے ہیں ان کو سندھ کے اندر پانچ پانچ ہزار ایکڑ زمین کوالاٹ کیں۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کوئی بھی واقعہ رونما ہو سکتا ہے اس لئے بدین اور تھر پار کر کر میں فوج کو تعینات کیا جائے۔ حکومت سندھ بدین میں خون ریزی کرانا چاہتی ہے۔

Tags: