مغربی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہیلوین منایاجانے لگا

November 6, 2015 1:49 pm0 commentsViews: 136

کراچی میں مشیروزیراعلیٰ شرمیلا فاروقی، وسیم اکرم و دیگر اہم شخصیات نے ہیلوین کی تقریب میں شرکت
اسلام آباد اور لاہور میں بھی ہیلوین کا رات بھر جشن منایا گیا، 1500 سے 2500 روپے انٹری فیس رکھی گئی
کراچی( کلچرل ڈیسک) مغربی ممالک میں شایان شان طریقے سے منایا جانے والا تہوار ہیلووین باقاعدہ طورپر پاکستان میں بھی منایا جانے لگا۔ رواں برس پاکستان کے بڑے شہروں، کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیلو وین بھر پور انداز میں منایا گیا جس میں فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات موجود تھیں۔ البتہ ہیلووین کی تقریب کا چرچا نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں اس تہوار کے موقع پر معرو فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی، معروف فلم اسٹار ماہرہ خان، ماڈل صدف، وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی، وسیم اکرم، وقار علی خان، گلوکار علی عظمت و دیگر فیشن ماڈلز، ڈیزائنر اور فنکاروں نے رات بھر جشن منا کر مغربی تہوار کا پر چار کیا۔ اے کلاس ماڈلز کی ڈگر پر چلتے ہوئے بی اور سی کلاس ماڈلز نے بھی اس تہوار کو منانے کیلئے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دعوت نامے دینا شروع کر دئے ہیں ذرائع کے مطابق 7 نومبر کو کراچی میںاسی تہوار کو منانے کیلئے ایک پارٹی کا انتظام کیا جا رہا ہے جس کی انٹر فیس سنگل 1500 اور جوڑی کی صورت میں 2500 روپے ہے جبکہ کچھ آرگنائزر نے بھی پرائیوٹ ڈانس پارٹیوں کی جگہ اس بار تہوار کو بھر پور انداز میں منایا جس میں شراب نوشی، چرس، افیون، کوکین کا استعمال ہوتا رہا جبکہ تہوار کی شکل کو ہی بدل کر رکھ دیا گیا۔ جس میں ماڈلز نیم عریاں ملبوسات میں زیب تن کئے رات بھر نشے کی حالت میں رقص کرتی رہیں۔

Tags: