گیس صارفین سے7 ارب وصول کرنے کا نیا منصوبہ تیار

November 6, 2015 1:53 pm0 commentsViews: 45

کنکشن سے قبل سیکورٹی ڈیپازٹ3 ہزار سے بڑھا کر4500 روپے کر دیا گیا
اوگرا کو سوئی سدرن گیس اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں نے درخواست ارسال کر دی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی نادرن گیس کمپنی نے سابقہ وصولیوں کی شرح بہتر بنانے کے بجائے گیس صارفین کی جیبوں سے7 ارب روپے نکلوانے کا نیا منصوبہ بنا لیا گیس کنکشن سے قبل سیکورٹی ڈیپازٹ 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے وصول کیا جائے گا۔ اوگرا سے باضابطہ منظوری کے بعد وصولیوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اوگرا سے منظوری حاصل کرنے کیلئے دونوں کمپنیوں کی طرف سے دائر درخواست پر12 نومبر سے باقاعدہ سماعت شروع ہوگی، تفصیلات کے مطابق گیس صارفین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں کمپنیاں گیس صارفین سے سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں4500 روپے فی میٹر وصول کریں گی۔ پہلے یہ رقم3000 روپے تھی جس میں1500 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے دونوں کمپنیوں نے اوگرا کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادہندہ صارفین کا میٹر منقطع کرنے پر کمپنی کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

Tags: