سعود آباد سے2 ٹارگٹ کلر گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

November 6, 2015 1:59 pm0 commentsViews: 26

24 افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف
کراچی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سی ٹی ڈی IIآپریشن سعودآباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دوٹارگٹ کلر شرجیل اور ریاض بٹ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور2 دستی بم برآمد کرلیا ،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملزمان ریاض بٹ کا تعلق لیاری گینگ وار جبار جھینگو ،عزیز جان گروپ سے ہے اور اس نے 24افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے ،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ فقیر کالونی میں ہم نے اپنے مخالف سعید کاجل گروپ کے 2لڑکوں کو سی ایف 98پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا ،اس واردات میں شکور میرے ساتھ تھا ،کچھ عرصہ قبل جبارجھینگو کے کہنے پر دوکچھی لڑکوں کو اغواء کر کے تاوان طلب کیا ،تاوان نہ دینے پر میں نے اپنے ساتھی ماجد کے ہمراہ دونوں لڑکوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور انکی لاشیں کمیلا اسٹاپ پر پھینک دی ،بولٹن مارکیٹ میں ایک شخص کو میں نے جبار جھینگو کے ہمراہ بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،کچھ عرصہ قبل لیاری کے علاقے سنگو لین میں جبار جھینگو کا سالہ ،ساس اورسسرکو میں شکور ،عارف ،اسماعیل ،تبریز ،شعیب کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،اس میں ان لوگوں کو قتل کرنے کا حکم بھی جبار جھینگو نے خود دیا تھا ،کیونکہ ان لوگوں نے جبار جھینگو کے 35لاکھ چوری کئے تھے ،کچھ عرصہ قبل میں نے اور شکیل جبرانے بھتہ نہ دینے پر ایک بلوچ اور ایک اردو اسپیکنگ لڑکے کو کھڈا مارکیٹ سے اغواء کیا اور بھتہ نہ دینے پر میں نے شکیل جبرا ،ماجد اور شکور کے ہمراہ انکو قتل کرکے لاشیں نیازی چوک پر پھینک دیں ،2011ء میں بلوچوں اور مہاجروں کے جھگڑے کے دوران میں جبار جھینگو کے کہنے پر 11اردو اسپیکنگ لوگوں کو لیاری کے مختلف علاقوں سے بسوں سے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔کراچی اکیڈمی کے اندر 2اشخاص عزیز اور سعید کو اغواء کرکے لائے انکو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد کریم آباد پل کے نیچے انکی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے ،2011ء جنوری میں سندھ گورنمنٹ اسپتال سے اپنے ساتھیوں راجو ،انیل اور عدیل کے ہمراہ سنی تحریک کے کارکن سنی کو اغوء کیا اور سیکٹر انچارج شہزاد بھائی کے حکم پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،ملزم سے ARY NEWSکے عملے کو ٹارگٹ کرنے کے حوالے سے انکشافات کرنے کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

ایئر پورٹ سے خاتون
مسافر سے ہیروئن برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون مسافرکو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 920گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں چھاپہ مار کرمشتبہ خاتون کوگرفتار کر لیا اور تلاشی کے دوران اسکے پرس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 920گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے ۔گرفتار مسافر خاتون کراچی سے گھانا جانا چاہتی تھی اے این ایف نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

چھاپوں میں97 ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران97ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کادعویٰ کیا ،کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جا ری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں81چھاپہ مار کارروائیوں اور7مقابلوں کے بعد97ملز مان کوگرفتارکر لیا جبکہ ، گرفتارملزمان میںڈکیتی کی واردت میں ملوث1،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں27ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت14ملزمان،6مفرور اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث49ملزمان شامل ہیں۔

ٹارگٹڈ آپریشن مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار سمیت 26 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد
رینجرز اور پولیس نے سعود آباد میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے پستول اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا‘ ماڈل کالونی پولیس نے ایک ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی
سرجانی ٹائون میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے متحدہ کے 3 علاقائی عہدیداران کو گرفتار کرلیا
کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،ٹارگٹڈ و سرچ آپریشن اور مقابلے کے بعد زخمی پولیس اہلکارسمیت 26ملزمان کو گرفتار کرکے ا سلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ،گرفتار ہونے والوں ٹارگٹ کلر ،سیاسی تنظیم ،بھتہ خور اوردیگر جرائم میںملوث ملزمان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس اور سعودآباد پولیس نے لیاقت کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شکیل اور امتیاز لمبا کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک گرنیڈ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ماڈل کالونی پولیس نے ملزم عارف منصوری کی گرفتاری ظاہر کردی ،واضح رہے کہ چندروز قبل رینجرز نے حراست میں لیا تھا ،پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرجانی ٹائون کے علاقے کے ڈی اے فلیٹس میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے کر انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، حراست میں لیے جانے والے افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے جو مقامی عہدیداران کے نام سے علاقے میں شناخت رکھتے ہیں ۔ فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے شہر کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے ٹارگٹ کلر سمیت4ملزمان کو گرفتار کرکرکے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر محمد ارشاد اور بابر کو گرفتار کیا جنھوں نے مخبری کے شبہ میں علی نامی شخص کو 2006میں قتل کیا تھا ،ملزما ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے علی کا قتل اس لئے کیا تھا علی نے ہمارے ہمدرد ڈاکٹر نوید کو قتل کروایا تھا ۔دوسری کارروائی میں پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فرحان خان کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق ملزم سرسید تھانے کے سابق ایس ایچ او عرفان حیدر اور ایس آئی یو نیوکراچی شہباز خان کے قتل میں ملوث تھا ،اس کے چند ساتھی پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں ،تیسری کارروائی میں پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر عبدالرحیم کو آٹھ افراد کے قتل میں گرفتار کیا ۔ڈیفنس پولیس نے اختر کالونی سگنل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم نوید کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکا ساتھی شاداب عرف عدنان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ایس ایچ او کمال نسیم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نوید سندھ پولیس کا اہلکار اور سیکورٹی زون 2 میں تعینات ہے۔ نبی بخش پولیس نے گارڈ ن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2009سانحہ عاشورہ میں جلائوگھیرائو اور دکانیں لوٹنے والے تین اشتہاری ملزمان شاکر خان ،کامران عرف ناٹااور وقار حنیف کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔کرائم برانچ ون پولیس بلدیہ ٹائون میں چھاپہ مار تین ملزمان عارف عرف کمپریسر ،ریحان صدیقی عرف پائو اور دانش بنگالی کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور کریکر حملوں میں پولیس کا مطلوب تھے ۔الفلاح پولیس نے شمسی سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عرفان رضار ضوی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ۔زمان ٹائون کے علاقے غوث پاک روڈ پر لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم ایاز محمود کو مشتعل مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔کلفٹن پولیس نے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے باہر لائسنس کے فارم فروخت کرنے والے سات ایجنٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

آج صبح
گلستان جوہر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک نمبر4 عرفت بیکری کے قریب ڈی سلوا فلیٹ نمبر A/6 میں3 مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈاکو فلیٹ کا معائنہ کرکے فرار ہو رہے تھے کہ فلیٹ میں موجود افراد نے ڈاکوئوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد عبدالقادر میمن اور کامران میمن زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور1ملزم کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا۔

Tags: