پی پی امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر میدان میں آگئیں

November 6, 2015 1:57 pm0 commentsViews: 19

ٹھٹھہ( یو پی پی)19 نومبر کو ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امید واروں کو کامیاب کرانے کیلئے ڈپٹی اسپیکر میدان میں آگئیں‘ آئندہ ہفتہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ فریال تالپور‘ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ٹھٹھہ آمد متوقع ہے‘ جو ٹھٹھہ پہنچ کر جلسہ عام اور ریلی سے خطاب کریں گے‘ پی پی کی مقامی قیادت اور انتظامیہ نے بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی آمد کی تیاری شروع کردیں۔

Tags: