غلام علی کیساتھ کلکرنی سے بھی برا سلوک کریں گے‘ شیوسینا

November 6, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 33

نئی دہلی( نیوز ڈیسک) شیو سینا کے رہنما انیک کمار سنگھ نے کہا ہے کہ غزل گائیک غلام علی کو بھارت میں پرفارم نہیں کرنے دیں گے‘ وہ اپنی ایسی کسی بھی کوشش سے باز رہیں‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا نے غلام علی کو ایک بار پھر دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں‘ شیو سینا نے واضح کیا ہے کہ غلام علی سے سدھندر کلکرنی سے بھی برا سلوک کریںگے‘ ہم نے تہیہ کیا ہے کہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو بھارت میں شو نہیں کرنے دیا جائیگا۔

پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ لی
ماہرہ خان نے شیوشینا کو آگ بگولہ کر دیا
ممبئی( نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ہالووین پکچر کے ساتھ ایک کیپشن لکھ کر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کو آگ بگولہ کردیا تاہم ماہرہ خان نے شیو سینا کے رد عمل کے بعد معافی بھی مانگ لی‘ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اگر میری ہالووین تصویر کی اشاعت سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو اس پر معذرت خواہ ہوں‘ میں نے ایسا قطعی جان بوجھ کر نہیں کیا‘ یاد رہے کہ گزشتہ روز ماہرہ خان نے فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی‘ تصویر نے ماہرہ خان نے بلی کا روپ اور فلم ڈائریکٹر عاصم رضا نے شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کا روپ دھار رکھا تھا جبکہ انہوں نے ہاتھ میں ایک بینر بھی تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ماہرہ کو باہر نکالو۔

عالمی برادری شیو سینا کی دہشت گردی کا نوٹس لیں، پاکستان
کشمیری رہنمائوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت، کشمیری عوام کو تحریک آزادی سے نہیں روکا جا سکتا
افغانستان میں جلد از جلد امن چاہتے ہیں، گیتا کی بھارت بھجوانے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے‘ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد سے قبل سری نگر میں حریت رہنمائوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت ریاستی جبر سے کشمیری عوام کو تحریک آزادی سے دور نہیں رکھ سکتا‘ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے جس طرح دہشت پھیلا رکھی ہے انتہا ئی ناپسندیدہ عمل ہے‘ افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں جلد ازجلد بحالی امن چاہتا ہے اور امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے‘ سماعت و گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کی واپسی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے گیتا کی واپسی میںکوئی جلدی نہیں کی‘ گیتا کو بھارتی شہرت کی تصدیق کے بعد وہاں بھیجا گیا‘ اس لئے گیتا کو مزید یہاں روکنے کا کوئی جواز نہیں تھا‘ ہم نے گیتا کو باعزت بھارت رخصت کیا‘ اس طرح بھارت میں مقیم رمضان نامی پاکستانی شہری کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کے بعد بات کی جائیگی‘ اور واپسی کیلئے باقی اقدامات بعد میں کئے جائیں گے۔

 

Tags: