خیر پور واقعہ کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، نثار کھوڑو

November 6, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 18

یر صاحب پگارا سے درست سمت میں فیصلے کرنے کی توقع ہے اور اس سے امن وامان بہتر کرنے میں مدد ملے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیر پگارا ایک سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں اور ہم بجا طور پر توقع کرتے ہیں کہ وہ خیر پور میں ہونیوالے سانحے کے پیش نظر صحیح سمت میں فیصلے کریں گے جسے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں پلڈاٹ کے زیر اہتمام ’’ اطلاعات تک رسائی‘‘ کے قانون کے متعلق منعقد ہونیوالے سیمینار سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر ریپڈ رسپانس فورس ‘رینجرز کے علاوہ مسلح افواج کے نوجوان بھی انتظامیہ کی مدد کرنے کیلئے تیار رہیں گے انہوں نے کہا کہ خیر پور واقع کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا‘ قبل ازیں اطلاعات تک رسائی کے قانون کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اس قانون کا ڈرافٹ تیار کرکے کابینہ کو بھیج یا گیا ہے اور ان کی منظوری کے بعد یہ بل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

Tags: