شاہ رخ پر انتہا پسند ہندوئوں کے حملے کاخطرہ بڑھ گیا

November 6, 2015 2:07 pm0 commentsViews: 19

ممبئی پولیس نے کنگ خان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا
شاہ رخ کی حمایت میں ساتھی فنکار بھی اٹھ کھڑے ہوئے
دنیا بھر میں عوام کی بڑی تعداد جسمانی معالجوں سے تنگ آگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے‘ ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے‘ ڈپٹی کمشنر ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کیخلاف بیان تھا۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کے ساتھی اداکاران کے حق میں بول پڑے‘ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے سب بھارتی ہیں‘ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ مذہب کے نام پر باتیں کرنا فضول ہے‘ انوپم کھیر نے بھی شاہ رخ خان کیلئے ہر انتہا پسندی کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ملک کی ہر دلعزیز شخصیات ہے۔ ہمیں ان پر فخر ہے‘ ان سے متعلق غلط باتیں نہ کی جائیں۔ علاوہ ازیں بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے بآلی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کیخلاف تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف ہندو مذہبی سیاسی رہنما بابا رام دیو نے شاہ رخ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پدما شری ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی رقم واپس کریں۔

Tags: