بھارت کی24 نامور شخصیات نے ایوارڈ واپس کر دیئے

November 6, 2015 2:06 pm0 commentsViews: 21

انتہا پسندی کیخلاف احتجاج کرنے والوں میں شمولیت پر فخر ہے، ارون دھتی رائے
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کیخلاف قومی ایوارڈز واپس کرنے کا سلسلہ جاری ہے‘ بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کیخلاف 24 نامور شخصیات نے قومی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے‘ بھارتی قومی ایوارڈ یافتہ رائٹر اور نقاد روندھتی رائے نے بھی ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی‘ عدم برداشت اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس پر خاموشی کیخلاف بطور احتجاج اپنا ایوارڈ واپس کردیا‘ بھارتی میڈیا کے مطابق 1989ء میں بہترین رائٹر کا قومی ایوارڈ حاصل کرنے والی مصنفہ روندھتی رائے کاکہنا ہے کہ انہیں ہدایتکاروں ‘فنکاروں اور لکھاریوں کی جانب سے ملک میں اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے‘ مذہبی بنیاد پر قتل‘آزادی اظہار پر قدغن اور گائے کے گوشت پر پابندی جیسے واقعات کیخلاف احتجاجاً ایوارڈ واپس کرنیوالوں کے احتجاج میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

Tags: