شاہ فیصل گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

November 6, 2015 2:07 pm0 commentsViews: 62

ایئرپورٹ، پی آئی اے، سول ایو ایشن کالونی اور اطراف کی بجلی بحالی، 2گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا
شاہ فیصل کالونی ، عظیم پورہ اور گرین ٹائون سمیت مختلف علاقوں کی بجلی رات تک بحال نہ ہوسکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں واقع گرڈ اسٹیشن میں جمعرات کو پونے 4بجے آگ لگنے سے ایئر پورٹ اور شاہ فیصل کالونی کے اطراف میں بجلی منقطع ہوگئی‘ آتشزدگی سے علاقہ مکینوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو آگاہ کیا‘2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا گیا جس کے بعد مزید2 گھنٹے گرڈ اسٹیشن کو ٹھنڈا کرنے میں لگے‘ کے الیکٹرک کے حکام نے دعویٰ کیا کہ2 گھنٹے میں بجلی بحال ہوجائیگی‘ تاہم ایسا نہ ہوسکا‘ ایئر پورٹ کے اطراف پی آئی اے ٹائون شپ اور سول ایوی ایشن کالونی کی بجلی متبادل ذرائع سے بحال کردی گئی‘ تاہم شاہ فیصل کالونی‘ عظیم پورہ اور گرین ٹائون میں بجلی رات گئے تک بحال نہیںہوسکی‘ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامات کئے جارہے ہیں‘ صبح8بجے تک تمام علاقوں میں بجلی بحال ہوجائیگی‘ تاہم علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

Tags: