بجلی وپانی نایاب محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے‘ بدترین ٹریفک جام

November 6, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 21

کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہی ہے‘ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی سے بھی محروم ہوگئے ہیں‘ مظاہرین
موسیٰ کالونی ‘ گلبرگ میں مشتعل مکینوں نے ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کردیا‘ پولیس نے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کردی
کراچی(کرائم رپورٹر)بلوچ کالونی کے علاقے جونیجو ٹائون میں ہندوئوں کی جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر 8گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا ،آتشزدکی نتیجے میں 120سے زائد جھگیاں اور ان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،جبکہ خاتون سمیت5افراد معمولی طور پر جھلس کر زخمی ہوئے ۔وزیر داخلہ نے آتشزدگی کی رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے منظورکالونی سے متصل جونیجو ٹائون سیکٹر6J1میں قائم ہندوئوں کی جھونپڑیوں میں جمعرات کی صبح 10بجکر24منٹ پر ایک جھونپڑی میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچی اور آگ پر قابوپانے کی کوشش شروع کردی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی اور آگ نے مزید جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا ،اس اطلاع پر مزید5 فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں ،جھگیوں میں سوئے افراد خوف زدہ ہوکر جھگیوں سے باہر نکل آئے،جس کے سبب افراتفریح اور خوف کا سما طاری تھا،واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ وپکار مچ گئی،اطلاع ملنے پر علاقائی پولیس موقع پرپہنچ گئی ،پولیس اور فائر فائیٹروں نے جان پر کھیل کر 20افراد کو ریسکیو کر کے نکالا جبکہ رام پیاری،گنگا ،لکشمی ،مکھیا شام اور ہری موہن معمولی طور پر جھلس گئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا ، ہیڈ محرر ارشد کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹ 2 ہزار گز پر ہے جہاں پر ہندئووں نے کئی سال پہلے یہاں پر اپنی جھونپڑیاں قائم کی اور رہائش اختیار کرلی تھی، جہاں پر بچوں اور بڑوں سمیت 150سے 200 افراد رہائش پذیر ہیں، آگ نے دیکھتے ہی تمام جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جھونپڑی میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ تیزی سے پھیل گئی ۔ آگ لگنے کے نتیجے میں جھونپڑیوں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر فائیٹروں نے شام سو اچھ بجے آگ پر قابوپایا ،انہوں نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پرمعلوم نہیںہوسکی ،کولنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکے گی،ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 120سے زائد جھگیا ں جل گئیںجبکہ تیس جھگیوں کو بچا لیا گیا ،وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کمشنرکراچی اور علاقہ پولیس سے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

Tags: