فیکٹری حادثہ،5 مزید لاشیں برآمد، مرنیوالوں کی تعداد25 ہو گئی

November 6, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 15

102 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن میں سے80 کی حالت تشویشناک ہے
لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، لواحقین کا سست روی پر احتجاج، بعض کا گھروالوں سے ٹیلی فون پر رابطہ
لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کے ملبے سے مزید5 لاشیں نکال لی گئیں‘ جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی‘ 102 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ‘ جن میں سے 80 کی حالت تشویشناک ہے‘سانحے کے بعد شروع ہونیوالا ریسکیو آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا‘ تاہم تمام افراد کو نہیں نکالا جاسکا‘ ملبے تلے دبے افراد کے جائے وقوعہ پر جمع رشتہ داروں نے کام کی سست روی کیخلاف مظاہرہ کیا‘ ملبے تلے موجود افراد سے فون پر رابطہ ہوا ہے‘ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم2 ہائیڈرولک جیک‘ 2جنریٹر‘ ایکسکیویٹرز‘ ڈمپر اور ایمبولینسز کے علاوہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے 2 سراغ رساں کتے بھی ساتھ لائی ہے۔

Tags: