شہر کے بڑے پارکس اور چڑیا گھروں میں کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

November 6, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 23

ہر پارک اور چڑیا گھر کا اپنا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام بنایا جا ئے، گورنر سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں بڑے پارکس اور چڑیا گھروں کے اندر اور اطراف میں سرویلنس کیمرے نصب کئے جائیں اور اس ضمن میں ہر پارک اور چڑیا گھر کا اپنا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام بنایا جائے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ حادثے کے رونما ہونے کی صورت میں فوری ریسپانس دیا جاسکے‘ ا س کیلئے فوری ماسٹرپلانتشکیل دیا جائے۔گورنر سندھ نے ہدایت دی شہر میں بہتر ماحول کیلئے پارکس اور کھیل کے گرائونڈز کو فوقیت دی جائے اور شہر بھر میں پارکس کیلئے مختص جگہوں کی تکمیل کی مکمل فائلیں تیار کی جائیں تاکہ انہیں تجاوزات سے محفوظ رکھا جاسکے اور ماڈرن پارکس بنایا جاسکے اور چڑیا گھروں میں مزید جانوروں کی خریداری کیلئے فہرست بنائی جائے‘ یہ ہدایت گورنر سندھ نے جمعرات کو گورنر ہائوس میں پارکس اور چڑیا گھروں سے متعلقہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں‘ اجلاس میں گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر بھر میں162 پارکس ہیں جن میں سے32 پارکس کو خوبصورت بنانے کیلئے ٹینڈرز جاری کئے جاچکے ہیں۔

Tags: