کراچی کو عالم اسلام کیلئے ماڈل شہر بنائیں گے، سراج الحق

November 6, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 27

قیام پاکستان کے وقت لاکھوں عوام نے لبرل نہیں اسلامی ملک حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دی تھیں
اسلام اور پاکستان لازم و ملزم ہے2018 تبدیلی کا سال ہوگا، ایکسپو سینٹر کراچی میں خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ ہم کراچی کو عالم اسلام کیلئے ماڈل شہر بنائیں گے‘ قیام پاکستان کے وقت لاکھوں عوام نے لبرل بین الاقوا می پاکستان کیلئے قربانیاں دی تھیں جو پاکستان کے اسلامی کردار کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ خود ختم ہوجائیں گے اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہے‘ 2018 ء تبدیلی کا سال ہے‘ جو ظالموں کیلئے یوم حساب ثابتہوگا‘ مجھے فخر ہے کہ میں اسلامی جمعیت طلباء کا کارکن رہا‘ جمعیت نے ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ایکسپو سینٹر میں اسلامی جمعیت طلباء کے تحت منعقدہ دو وزہ ٹیلنٹ ایکسپو کے دوسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ‘کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ‘اسلامی جمعیت طلباء کراچی کے ناظم نصرت علی و دیگر نے بھی خطاب کیا‘ سراج الحق نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں عدل و انصاف ہو ‘تعلیم و صحت کی سہولیات مفت ہوں‘ ہم اقتدار میں آکر ایسا نظام دیں گے جس اسکول میں صدر کا بیٹا پڑھے گا اسی اسکول میں غریبکا بیٹا بھی پڑیگا‘ ہم یکساںنظام تعلیم رائج کریں گے۔

Tags: