کلفٹن زون میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں

November 6, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 36

زمزمہ پارک کے باہر ملزمان ایک شخص کو اغواء کرکے لے گئے اور مابئل فون اور نقدی لے کر چھوڑ دیا
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر کے حساس ترین زون میں پولیس کے تمام دعوئوں اور اقدامات کے برعکس شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ۔زمزمہ پارک سے3مسلح ملزمان ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں واقع زمزمہ پارک کے باہر کار میں سوار ہو نے والے شہری عمر واحدی کو3مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کار میں بٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔مدعی عمر واحدی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ملزمان اسے3گھنٹے تک مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے اور مجھ سے رقم کا مطالبہ بھی کرتے رہے تاہم میرے انکار کے بعد ملزمان موبائل فون اور جیب میں موجود نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ،واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیفنس لائبریری کے قریب ایک اسٹیٹ ایجنٹ سے اس ہی طرح کی واردات ہوئی تھی ، شہر کے حساس ترین علاقے کلفٹن ڈویژن میں پولیس حکام کے تمام دعوئوں اور اقدامات کے باوجود اسٹریٹ کرائم کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔

Tags: