کنٹینر والے سیاست کی اہلیت نہیں رکھتے، نواز شریف

November 7, 2015 1:15 pm0 commentsViews: 27

عوام سے محبت کے دعویدار نیک کام سے کیوں روکتے ہیں، خدمت ہماری حکومت کا مشن ہے، لودھراں میں خطاب
لودھراں ( اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام سے محبت کے دعویدار نیک کام سے کیوں روکتے ہیں۔ کنٹینر والے سیاست کی اہلیت نہیں رکھتے وہ لودھرا ں میں کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں چیکوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ٹیوب ویلز کے اخراجات کو مزید کم کیا جائے گا۔ بہت جلد ملک میں بجلی کی کمی کا مستقل خاتمہ کر دیں گے عوام کی خدمت ہی ہماری حکومت کا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ کسان کی خوشحالی کو پاکستان کی خوشحالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار برادری کی مدد کیلئے341 ارب روپے کے پیکج کی ملک کی68 سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

نواز شریف کی لودھراں آمد گونواز گو کے نعرے
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی آمد سے پہلے شہریوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے، مظاہرین نے گلے میں روٹیاں ڈال کر پٹواریوں کیخلاف احتجاج کیا، لودھراں میں شہریوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی آمد سے قبل گلے میں روٹیاں لٹکا کر اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پٹواریوں کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کہا کہ پٹواریوں نے جینا مشکل کر دیا ہے، زمینوں کے معاملے میں رشوت طلب کرتے ہیں، حکومت کسان پیکیج تو دے رہی ہے کسانوں کے مسائل حل نہیں کر رہی ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Tags: