100لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں ذوالفقار مرزا کی خونریزی کی دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے، نثار کھوڑو

November 7, 2015 1:16 pm0 commentsViews: 21

دھمکیاں دینے والے شخص کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پووٹوکول دیاجارہا ہے
وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے پرانے حربے استعمال کررہی ہے، وزیراطلاعات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے 100 لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینا تشویشناک ہے عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذوالفقار مرزا کی خون ریزی کی دھمکیوں کا نوٹس لیں، سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے شخص کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پروٹوکول دیا جا رہا ہے اس عمل سے ظاہر ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے پرانے حربے استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ سے سیٹ لینے میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن کا سازشی حربے استعمال کرنا شرمناک عمل ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا یہ طرز عمل جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت وفاقی ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے۔ حکومت سندھ، سندھ کی سر زمین پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

Tags: