ڈالیما شانتی نگر میں شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

November 7, 2015 1:16 pm0 commentsViews: 74

میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا‘ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا‘ تفتیش کی جارہی ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے ڈالمیا شانتی نگر میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر میں مکان سے خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو احتجاجی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولہ کی شناخت32 سالہ سمیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کو اس کے شوہر جمشید نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔ جس پر ملزم جمشید کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی اور دونوں میں جھٖگڑے ہوتے رہتے تھے۔

Tags: