کراچی میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی آگئی، پولیس کا دعویٰ

November 7, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 17

31 اکتوبر تک شہر میں1748 گاڑیاں چوری، چھینی گئی ہیں، اعداد و شمار جاری کر دیئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بہتر کارکردگی کے باعث شہر میں گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 1552 گاڑیاں کم چوری اور چھینی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ سال جنوری سے31 اکتوبر تک3 ہزار 300 گاڑیاں چوری اور چھینی گئی تھیں۔ جبکہ اس سال31 اکتوبر تک شہر میں1748 گاڑیں چوری اور چھینی گئی ہیں۔

Tags: