ن لیگ اور فنکشنل لیگ عوام کا فیصلہ قبول کر لیں، قیوم سومرو

November 7, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 34

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور واوقاف سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشل اور مسلم لیگ ن الزام تراشی کے بجائے عوام کا فیصلہ قبول کریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کامیابی مخالفین کیلئے عوام کی طرف سے پیغام ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور مخالفین کو شکست نصیب ہوگی۔

Tags: