وزیر اعلیٰ سندھ نے اساتذہ کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

November 7, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 21

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک سال قبل این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے تعینات ہونے والے اساتذہ کے احتجاج کا سختی سے نوٹس لیا ہے وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے کو آرڈینیٹر کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کی تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔

Tags: